ترکی نے یورپی یونین  کےممالک کو 18 ارب 966 ملین ڈالر مالیت کی کاریں برآمد کیں

اولو داع  آٹوموبائل  انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ترکی کے برآمد کنندگان کی اسمبلی کے ریکارڈ سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، اس شعبے نے، جس نے گزشتہ سال تقریباً 200 ممالک، خود مختار ریاستوں  کو کاریں  گزشتہ سال   فروخت  میں  15 فیصد اضافہ ہوا

1758184
ترکی نے یورپی یونین  کےممالک کو 18 ارب 966 ملین ڈالر مالیت کی کاریں  برآمد کیں

آٹو موبائل انڈسٹری، جو کہ ترکی کی معیشت کا لوکوموٹیو سیکٹر ہے، نے یورپی یونین  کےممالک کو 18 ارب 966 ملین 187 ہزار ڈالر کی  کاریں فروخت کی ہیں ۔

اولو داع  آٹوموبائل  انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ترکی کے برآمد کنندگان کی اسمبلی کے ریکارڈ سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، اس شعبے نے، جس نے گزشتہ سال تقریباً 200 ممالک، خود مختار ریاستوں  کو کاریں  گزشتہ سال   فروخت  میں  15 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 29 ارب 342 ملین 795 ہزار ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔

اولکر  گروپ کی  جانب سے2021 میں  ترکی نے یورپی یونین کے ممالک  کی برآمدات میں 64.6 فیصد حصہ لیتے ہوئے   ترک آٹو موبائل کی برآمدات میں پہلے نمبر پر ہیں۔

گزشتہ سال 2020 کے مقابلے میں 11 فیصد اضافے کے ساتھ ان ممالک کو 18 ارب 96 کروڑ 66 لاکھ 187 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

یورپی یونین کے ممالک نے آٹوموبائل  برآمدات میں سب سے اہم مارکیٹ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ دیگر یورپی ممالک جس میں برطانیہ  بھی  شامل ہےکی برآمدات میں  32 فیصد اضافہ ہوا  اور یہ رقم  3 ارب 581 ​​ملین 195 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

گزشتہ سال سب سے زیادہ برآمدات  جرمنی کی کی گئیں  جس میں  2020 کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترکی سے جرمنی کو گاڑیوں کی برآمدات جو 2020 میں 3 ارب 569 ملین 893 ہزار ڈالر تھیں، 2021 میں بڑھ کر 4 ارب 167 ملین 666 ہزار ڈالر  تک پہنچ گئی ہیں۔

جرمنی کے بعد فرانس، دوسری اہم مارکیٹ  ہے جس کی برآمدات میں  14 فیصد اضافہ ہوا  ہے۔

2020 میں، فرانس کو 2 ارب 962 ملین 942 ہزار ڈالر کی آٹوموبائل  برآمدات کی گئیں، اور 2021 میں، 3 ارب 371 ملین 418 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

گاڑیوں کی برآمدات میں برطانیہ 39 فیصد اضافے اور 3 ارب 93 کروڑ 557 ہزار ڈالر کے ساتھ تیسرے، اٹلی 15 فیصد اضافے اور 2 ارب 44 کروڑ 548 ہزار ڈالر کے ساتھ چوتھے، سپین 15 فیصد اضافے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

سب سےزیادہ  کاریں برآمد کرنے والے دس ممالک میں سے سات کا تعلق  یورپی یونین کے ممالک  سے ہے۔



متعللقہ خبریں