ترکی، افریقی سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ
صدر رجب طیب ایردوان نے اس سے پیشتر تمام تر شریک سربراہان سے دولما باہچے صدارتی دفتر میں ملاقاتیں کیں
1749261
صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے تیسرے ترکی۔ افریقہ شراکت داری سربراہی اجلاس میں شریک حکومتی و مملکتی سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
صدر ایردوان نے نائجیرین صدر محمد بخاری، صومالین صدر محمد فرماجاؤ، لیبیا ئی صدارتی کونسل کے سربراہ محمد الا منفی ، جمہوریہ وسطی افریقہ کے صدر فاسٹن، موریطانیہ کے صدر محمد اولد شیخ غزونی، ایتھوپین وزیر اعظم ابی کگامے اور جبوتی کے صدر اسماعیل عمر گویلا سے دولما باہچے پیلس کے صدارتی دفتر میں الگ الگ ملاقات کی۔
صدر ایردوان نے بعد ازاں اپنی اہلیہ امینہ ایردوان کے ہمراہ سربراہی اجلاس میں شریک حکومتی و مملکتی سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔