ترک صدر کی نائجیرین صدر سے دولما باہچے پیلس میں ملاقات
ترک صدر استنبول میں منعقد ہونے والے تیسرے ترکی۔ افریقہ شراکت داری سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں ترکی تشریف لانے والے حکومتی ومملکتی سربراہان سے ملاقاتیں کر رہے ہی
1749021
صدر رجب طیب ایردوان نے نائجیرین صدر محمد بخاری سے استنبول کے دولما باہچے پیلس میں اپنے دفتر میں ملاقات کی۔
ترک صدر استنبول میں منعقد ہونے والے تیسرے ترکی۔ افریقہ شراکت داری سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں ترکی تشریف لانے والے حکومتی ومملکتی سربراہان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں صدر ایردوان نے پہلی ملاقات نائجیرین صدر سے سر انجام دی جو کہ دولما باہچے میں بند کمرے میں ہوئی۔
صدر ایردوان نے بخاری سے ملاقات کے بعد صومالی صدر محمد فرماجو سے بھی ملاقات کی۔