ترک شہری ایتھیوپیا چھوڑدیں: ترک سفارت خانہ

سفارت خانے نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں ترک شہریوں کو خبردار کرتےہوئے تلقین کی ہے کہ وہ ایتھیوپیا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یہاں سے رخصت ہو جائیں

1737409
ترک شہری ایتھیوپیا چھوڑدیں: ترک سفارت خانہ

 ایتھیوپیا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ترک سفارت خانے  نے ترک شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

 سفارت خانے نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں ترک شہریوں کو خبردار کرتےہوئے تلقین کی ہے کہ وہ ایتھیوپیا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یہاں سے رخصت ہو جائیں۔

 واضح رہے کہ ایتھیوپیئن حکومت نے دو نومبر کو ملک کے جنوبی حصوں میں تیگرائے آزادی محاذ کی پیش قدمی  اور حملوں کے پیش نظر ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرتےہوئے دارالحکومت عدیس ابابا میں فوجی قوتیں تعینات کر دی تھیں۔

ملک کے شمالی علاقوں میں ایک سال سے جاری جھڑپوں  کے نتیجے میں پچیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے جبکہ پچاس لاکھ سے زائد افراد فوری انسانی امداد کے محتاج ہیں۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں