ماہ اکتوبر میں ترکی میں 5 ہزار 893 مکانات  غیر ملکیوں کو فروخت کیے گئے

ترکی کے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں ترکی بھر میں ایک لاکھ  37 ہزار 401 مکانات فروخت ہوئے۔ مکانات کی فروخت میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 14.9 فیصد اضافہ ہوا

1733995
ماہ اکتوبر میں ترکی میں 5 ہزار 893 مکانات  غیر ملکیوں کو فروخت کیے گئے

اکتوبر میں ترکی میں 5 ہزار 893 مکانات  غیر ملکیوں کو فروخت کیے گئے۔

ترکی کے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں ترکی بھر میں ایک لاکھ  37 ہزار 401 مکانات فروخت ہوئے۔ مکانات کی فروخت میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 14.9 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے کے دوران غیر ملکیوں نے 5,893 مکانات خریدے۔ غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر 12.1 فیصد بڑھی ہے۔

غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت میں استنبول نے اکتوبر میں 2,464 فروخت کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ اس شہر کے بعد بالترتیب 1385 سیلز کے ساتھ انطالیہ اور 359 سیلز کے ساتھ انقرہ تھا۔

جنوری تا اکتوبر کے عرصے میں غیر ملکیوں کو گھروں کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 38 فیصد بڑھ کر 43 ہزار 372 ہو گئی ہے۔

اکتوبر میں ایرانی شہریوں نے ترکی سے 1265 مکانات  خریدے۔ ایران کے شہریوں کے بعد عراق کے شہری 926 رہائش گاہوں کے ساتھ اور روسی فیڈریشن کے شہری 543 رہائش گاہوں کے ساتھ باترتیب  اور تیسرے  نمبر  پر رہے۔



متعللقہ خبریں