فتح قاراباغ کی سالانہ یاد کے موقع ترکی کا تہنیتی پیغام

ہ قارا باغ کی فتح قیام امن کے لیے ایک اہم قدم ہے

1730941
فتح قاراباغ کی سالانہ یاد کے موقع ترکی کا تہنیتی پیغام

ترکی نے کہا کہ وہ قاراباغ فتح کے حوالے سے آذربائیجان کی خوشی اور فخر میں شریک ہے اور اس ملک کے ساتھ اس کی یکجہتی ہمیشہ جاری رہے گی۔

وزارت خارجہ نےقارا باغ فتح کی پہلی سالگرہ  کے موقع  پر ایک تحریری بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ"ہم 44 روزہ  خانہ جنگی میں آذربائیجان کی فتح کا جشن گزشتہ سال 8 نومبر کو قدیم ثقافتی دارالحکومت شوشا کو آزاد کرانے کی خوشی میں منا رہے ہیں ۔ آذربائیجان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مقبوضہ سر زمین  کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے دستخط کیے، 9 نومبر کو سہ فریقی اعللامیہ نے میز پر اپنی فتح کے ساتھ میدان میں اپنی فتح بھی درج کرائی تھی، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرایا ہے، جن پر برسوں سے عمل نہیں ہوا تھا۔

اعلامیہ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قارا باغ کی فتح امن کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

"آذربائیجان کی فتح  پر  ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے 10 لاکھ جبری طور پر بے گھر ہونے والے آذربائیجانی بھائیوں کے لیے اپنے وطن واپسی کا راستہ کھل گیا ہے۔قارا باغ فتح نے نہ صرف مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرایا، بلکہ دیرپا امن، استحکام کی راہ بھی ہموار کی۔ اور اس خطے میں تعاون جس کی ہم خواہش رکھتے تھے۔ وہ منصوبے جو خطے کا چہرہ بدل دیتے ہیں، جیسے کہ فضولی بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور مشرقی زنگیزور کے علاقوں میں ظفر یولو، آذربائیجان کی تعمیری طاقت کے اشارے ہیں۔

ہم نے شوشا اعلامیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اتحاد کی سطح تک پہنچایا ہے۔ آذربائیجان کے ساتھ ہماری یکجہتی ہمیشہ جاری رہے گی



متعللقہ خبریں