ترکی: پیرس سمجھوتے کے نفاذ کی تاریخ 10 نومبر ہو گی

صدارتی فیصلے کی رُو سے پیرس سمجھوتے کے نفاذ کی تاریخ 10 نومبر 2021 قرار پائی ہے: ترکی

1729120
ترکی: پیرس سمجھوتے کے نفاذ کی تاریخ 10 نومبر ہو گی

ترکی کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے صدارتی فیصلے کی رُو سے پیرس سمجھوتے کے نفاذ کی تاریخ 10 نومبر 2021 قرار پائی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کے دستخطوں سے شائع ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2021 تاریخ والے اور 4618 نمبر کے صدارتی فیصلے سے پیرس سمجھوتے کے نفاذ کی تاریخ 10 نومبر 2021 قرار پائی ہے۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ترکی پیرس سمجھوتے کو منظور کرے گا اور 2053 تک کاربن کے صفر اخراج کا ہدف پورا کرے گا۔

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ کی منظوری اور اسپیکر دفتر کے غور کے بعد 6 اکتوبر کو پیرس سمجھوتے کی منظوری سے متعلق قانونی بِل اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں منظور کر لیا گیا تھا۔

پیرس سمجھوتے سے متعلق قانون 7 اکتوبر کو سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں