سلامتی کا معاملہ،ایران اور ترکی نے مطابقت طے کر لی

تہران میں موجود وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو  اور ان کے ایرانی ہم منصب احمد واحدی کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے بعد ظابطہ مطابقت پر دستخط کیے گئے

1722793
سلامتی کا معاملہ،ایران اور ترکی نے مطابقت طے کر لی

ترکی اور ایران کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون پر مطابقت طے کی گئی ہے۔

 تہران میں موجود وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو  اور ان کے ایرانی ہم منصب احمد واحدی کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے بعد ظابطہ مطابقت پر دستخط کیے گئے جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔

ترک وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ  پی کےکے اور اس جیسی تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں ہم مل کر کوششیں کر رہے ہیں،متعدد ٹیمیں موجود ہیں ،دونوں ممالک نے اپنے اپنے مطالبات ایک دوسر ےکے سامنے رکھے ہیں اور اس دفعہ بھی ہم نے انسداد دہشتگردی کے موضوع پر اپنے عزم اور تعاون کا دوبارہ اظہار کیا ہے۔

 سلیمان سوئیلو نے کہا کہ  افغانستان کی موجودہ صورت حال اور وہاں سے غیر قانونی تارکین وطن کے قافلوں کو روکنے کےلیے ایران کے ساتھ غور کیا گیا ہے جس کے  لیے دونوں ملکوں نے تعاون پر مبنی ایک ظابطہ مطابقت طے کی ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے بھی کہا کہ ترکی اور ایران کے مابین تعلقات دونوں ملکوں کی عوام کے مفادات میں ہیں جن میں مزید فروغ پیدا ہوگا جبکہ ہم سازشی عناصر کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس مطابقت کا مقصد دو طرفہ سلامتی کے تعاون کو فروغ دینے سمیت  سرحدی  علاقوں میں ہر قسم کے دہشتگردی اور غیر قانونی  واقعات کو روکنا ہے۔

 

 

  



متعللقہ خبریں