ترک صدر ایردوان کی تصنیف کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں عالمی سربراہان کو دیا جائیگا

صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کی مثال کے ساتھ دنیا میں امتیازی سلوک اور دوہرے معیار کو بیان کیا ہے

1707359
ترک صدر ایردوان کی تصنیف کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں عالمی سربراہان کو دیا جائیگا

صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات ہونے والے رکن ممالک کے سربراہان کو  انگریزی، عربی اور فرانسیسی میں ترجمہ شدہ کتاب "اے فیئر ورلڈ از پاسیبل" پیش کریں گے۔

در ایردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے 19 ستمبر کو نیو یارک سٹی ، امریکہ جائیں گے۔ ایردوان اپنی کتاب "اے فیئرر ورلڈ از پوسیبل" بھی پیش کریں گے ، جس میں وہ ترکی کی تمام انسانیت کے لیے انصاف کی  تلاش کا اظہار کر چکے ہیں۔

کتاب میں عالمی سیاست ، خاص طور پر ناانصافی ، پناہ گزینوں کا بحران ، بین الاقوامی دہشت گردی اور اسلام دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کی مثال کے ساتھ دنیا میں امتیازی سلوک اور دوہرے معیار کو بیان کیا ہے یہ  کتاب اقوام متحدہ کی قانونی حیثیت ، فعالیت ، تاثیر ، شمولیت ، نمائندگی اور حکمرانی کے مسائل کی طرف توجہ مبذول کراتی ہے ، صدر ایردوان نے جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ، خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں۔

اس کتاب میں اقوام متحدہ کی تنظیم نو کے لیے تجاویز بھی شامل ہیں ، یہ ایک ایسے نقطہ نظر کو نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جو خود کو "دنیا پانچ سے بڑی ہے" کے جملے میں پائے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے پر توجہ دے۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ کونسل کی اس طرح سے تنظیم نو جس سے براعظموں ، عقائد ، اصل اور ثقافتوں کی نمائندگی ممکن حد تک منصفانہ انداز میں ہو گی ، عالمی امن کے حل اور قیام کے لیے ایک انقلابی قدم ہوگا۔

کتاب میں لکھا گیا ہے کہ  سلامتی کونسل واحد فیصلہ کن نہیں ہے ، اور توازن کو جنرل اسمبلی کے سامنے جوابدہ بناکر حاصل کیا جانا چاہیے ، یہ بتایا گیا ہے کہ 20 ممالک کے انتخابات جنرل اسمبلی سے کونسل میں شامل متبادل حل کے طور پر تجویز کیا جا سکتا ہے۔ کتاب کہ  جس کا انگریزی ، عربی اور فرانسیسی کے علاوہ روسی اور ہسپانوی جیسی عالمی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے سے حاصل کردہ آمدنی کو ترکی ہنگامی حالات و آفات   کے ادارے ، AFAD کو عطیے میں دی جائیگی۔



متعللقہ خبریں