ترکی، گینے میں بغاوت اور صدر کو حراست میں لیے جانے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں

ترکی دوست اور برادر ملک گینے  میں آئینی   نظام کی   فی الفور بحالی، صدر کوندے کی فی الفور رہائی  کی توقع کرتا ہے

1703015
ترکی، گینے میں بغاوت اور صدر کو حراست میں لیے جانے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں

ترکی نے گینے میں بغاوت اور صدر الفا کوندے  کو  نظر بند کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ ’’گینے میں  ہونے والی بغاوت کی  کوشش اور صدر الفا کوندے کو حراست   میں لیے جانے کی ہم  مذمت کرتے ہیں اور اس پیش رفت پر گہرے خدشات رکھتے  ہیں۔ ‘‘

اعلامیہ  میں واضح کیا گیا  ہے کہ ترکی  انتخابات کے ذریعے  برسرِ اقتدار آنے والی حکومتوں کو غیر قانونی طریقے سے گرانے  کی کوششوں   کی مخالفت کرتا ہے، یہ دوست اور برادر ملک گینے  میں آئینی   نظام کی   فی الفور بحالی، صدر کوندے کی فی الفور رہائی  کی توقع رکھتا ہے۔

ترکی  ان کھٹن  اور حساس ایام میں دوست و برادر ملک گینے کے شانہ بشانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ گینے کے  دارالحکومت کوناکری میں صدارتی محل اور  انتظامیہ دفتر  کے واقع ہونے والے کالوم  علاقے سے علی الصبح فائرنگ کی آوازیں سنائی دی تھیں۔ بعد ازاں خصوصی  فوجی دستوں کے کمناڈر کرنل مامادی  نے  ملکی انتظامیہ کو اپنے ہاتھ میں لینے   کا بیان اور صدر کو حراست  میں لیے جانے  کے مناظر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شائع کیے تھے۔

 


 



متعللقہ خبریں