وزیر دفاع آقار اور اور مسلح افواج کے کمانڈرز کی مشترکہ پرواز

وزیر دفاع  آقار اے 400 ایم طیارے جسے "قوجہ یوسف" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے  کی فرنٹ سیٹ  پر بیٹھ کر  مشن پرواز کو کامیابی سے مکمل کیا

1701320
وزیر دفاع آقار اور اور مسلح افواج کے کمانڈرز کی مشترکہ پرواز

ترک فضائیہ  کے نئے فلائٹ ٹریننگ سال کا آغاز وزیر قومی دفاع حلوصی آقار اور ترک آرمڈ فورسز (TSK) کمانڈ نگ آفیسر  کی  طرف سے کی گئی پرواز سے ہوا۔

وزیر دفاع  آقار اے 400 ایم طیارے جسے "قوجہ یوسف" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے  کی فرنٹ سیٹ  پر بیٹھ کر  مشن پرواز کو کامیابی سے مکمل کیا۔

مختلف آپریشنز اور انسانی امداد کی سرگرمیوں کے علاوہ افغانستان میں ترک فوجیوں کے  انخلا میں میں حصہ لینے والے اس طیارے  کے ساتھ  فضائیہ کےسربراہ  جنرل حسن کچک آق یوز   نے بھی اسی طیارے کے سنگ پرواز کی۔

ترک فضائیہ کا نیا فلائٹ ٹریننگ سال دارالحکومت انقرہ میں 12 ویں ایئر ٹرانسپورٹ مین بیس کمانڈ میں منعقدہ تقریب سے ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آقار  نے کہا کہ ترک مسلح افواج ملک میں اور سرحدوں سے باہر اپنی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہماری فضائیہ  کی کامیابیاں مشترکہ آپریشن کے لازم و ملزوم بنیادی عناصر میں سے ایک ہیں ، آپریشنل اور امن مشن دونوں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج اپنے مصروف ترین دور  سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے اہم کام دہشت گردی سے لڑنا ہے۔ ہم اس سلسلے میں سخت کوشش کر رہے ہیں۔ دہشت گرد کہاں ہے ، یہی ہمارا ہدف ہے۔ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا  تعاقب  کرتے  رہیں گے۔ ہم  اپنی  عظیم قوم کو اس دہشت گردی کی لعنت چھٹکارہ دلوا کر ہی دم لیں گے۔

انہوں نے  دفاعی صنعت میں اہم پیش رفت  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ

"ہم اپنے ہتھیاروں ، ہیلی کاپٹروں ، ڈرانز MİLGEMs کو ڈیزائن ، تیار اور برآمد کرتے ہیں۔ امید ہے کہ ہم مستقبل قریب میں اپنا قومی جنگی طیارہ بنائیں گے اور ہر صورت میں غیر ملکی انحصار سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔



متعللقہ خبریں