استنبول، ترک وزیر دفاع کی آذربائیجانی ہم منصب اور لیبیائی مسلح افواج کےسربراہ سے ملاقاتیں

ترکی  حق بجانب معاملے میں آذری اور لیبیائی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہونے کے عمل کو جاری رکھے گا

1693069
استنبول، ترک وزیر دفاع کی  آذربائیجانی ہم منصب اور لیبیائی مسلح افواج کےسربراہ سے ملاقاتیں

وزیر ِ دفاع خلوصی آقار نے  آذربائیجانی وزیر دفاع جنرل ذاکر حسانووف سے ملاقات کی اور لیبیا  کے مسلح افواج کے سربراہ کو شرفِ ملاقات بخشا۔

آذری وزیر کے ساتھ علاقائی ددفاعی و سیکیورٹی  سمیت دفاعی  صنعت  میں تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمینیا  کی جانب سے حالیہ ایام میں آذربائیجان کی سرحدوں پر چھیڑا چھاڑی اور حملوں کا بھی جائزہ لیے جانے والی اس ملاقات میں آقار نے  اس امر پر زور دیا کہ کہ ترکی  حق بجانب معاملے میں آذری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہونے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

ترک وزیر نے نمائش کے دائرہ عمل میں لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد علی حداد سے  بھی مذاکرات کیے۔

دو طرفہ اور علاقے میں دفاعی و حفاظتی معاملات پر غور کیے جانے والی اس ملاقات میں  ترک وزیر نے  دونوں ممالک کے 5 صد سالہ  بھائی چارے پر زور دیتے ہوئے  واضح کیا کہ ترکی  کا لیبیا میں وجود  ایک غیر ملکی طاقت کے زمرے میں نہیں آتا’’لیبیا، لیبیائی عوام کی ملکیت  ہے‘‘ مفاہمت  پر مبنی  حق بجانب  دعوے میں   ہم لییائی بھائیوں سے تعاون و امداد کو آئندہ بھی جاری و ساری رکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں