انطایہ میں گزشتہ سات ماہ کے دوران تین ملین سے زاۃد سیاحوں کی آمد

اپنے سمندر ، ریت ، دھوپ ، پرتعیش ہوٹلوں ، کوز ، تاریخی شہروں اور سیاحتی مقامات کے لیے مشہور ،انطالیہ  دنیا کے مختلف ممالک کے سیاحوں کا خیرمقدم کررہا ہے

1688764
انطایہ میں گزشتہ سات ماہ کے دوران تین ملین سے زاۃد سیاحوں کی آمد

دنیا کے اہم سیاحتی مراکز میں سے انطالیہ  نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) وبا کے دوران صحت مند اور محفوظ سیاحت کامرکز بن چکا ہے  نے  7 ماہ میں 3 لاکھ 396 ہزار سیاحوں کی میزبانی کی ہے۔

اپنے سمندر ، ریت ، دھوپ ، پرتعیش ہوٹلوں ، کوز ، تاریخی شہروں اور سیاحتی مقامات کے لیے مشہور ،انطالیہ  دنیا کے مختلف ممالک کے سیاحوں کا خیرمقدم کررہا ہے۔

انطالیہ  جووزارتِ  ثقافت و   سیاحت کے تعاون سے کوویڈ 19 کی وبا کے دوران شروع کیے گئے "محفوظ سیاحت سرٹیفیکیشن پروگرام" کے دائرہ کار میں صحت مند اور محفوظ چھٹیوں کا  مرکز بن چکا ہے ، کو "سیاحت کے دارالحکومت کے طور پر تعبیر کیا جا رہے۔

سیاح انطالیہ کے سیاحتی علاقوں میں اپنی چھٹیاں مکمل کرتےہوئے صحت مند اور محفوظ طریقے سے اپنے ملک لوٹنے کی خوشی سے بھی  لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ہوٹلوں میں  بکنگ کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت زیادہ تھی  جس سے اس شعبے سے منسلک افراد   بڑے خوش دکھائی دیے۔

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے اسی عرصے میں 3 لاکھ 396 ہزار 7 سیاح انطالیہ آئے جبکہ  گزشتہ سال یکم جنوری سے 31 جولائی کے درمیان 760 ہزار 203 سیاحوں  تشریف لائے تھے۔

روس،   1 ملین 127 ہزار 716 سیاحوں کے ساتھ اس شہر میں سب سے زیادہ  سیاح بھیجنے والا ملک تھا۔

یوکرین 670 ہزار 930  سیاحوں  کے ساتھ ، جرمنی 389 ہزار 405 سیاحوں کے ساتھ ، پولینڈ 175 ہزار 570  سیاحوں کے ساتھ اور قازقستان 98 ہزار 683 سیاحوں کے ساتھ روس کی پیروی کررہے تھے۔



متعللقہ خبریں