ترک وزیر کھیل و نوجواں کا دورہ جاپان

2020 ٹوکیو اولمپکس کے مقابلوں میں ترکی سے 18 مختلف شعبوں میں 108 کھلاڑی نبرد آزما ہوں گے

1679134
ترک وزیر کھیل و نوجواں کا دورہ جاپان

نوجوانوں و کھیلوں کے امور کے وزیر محرم قصاب اولو  نے جاپانی   وزیر برائے تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس و ٹیکنالوجی  ہاگی اودا کووئچی سے ملاقات کی۔

سرکاری دورے پر جاپان میں موجود  وزیر قصاب اولو نے   ترک وزیر  سے ملاقات کی۔

ٹوکیو  میں ہونے والی  اس ملاقات میں  پریس سے گفتگو میں قصاب اولو نے ٹوکیو 2020 اولمپکس کی مناسبت سے  ٹوکیو کا دورہ کرنے پر  پُر ہیجان ہونے کا ذکر کیا ۔

ترکی۔ جاپان تعلقات  تاریخی بنیادوں پر استوار ہونے  کا ذکر کرنے والے قصاب اولو  کا کہنا تھا کہ یہ تعلقات  مزید  پختگی  کے ساتھ پروان چڑھیں گے۔

ٹوکیو المپکس کے میزبان ملک جاپان کے تمام تر کھلاڑیوں کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے قصا ب اولو نے  بتایا کہ ان مقابلوں میں ترکی سے 18 مختلف شعبوں میں 108 کھلاڑی نبرد آزما ہوں گے۔

دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبہ جات میں بھی فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرنے والے  ترک وزیر کا کہنا تھا کہ  تعلیم و ثقافت کے شعبوں کو علیحدہ کرنا نا ممکن ہے، اس معاملے میں بھی ہم ہر طرح کے تعاون اور اسراع کے لیے تیار ہیں۔

جاپانی وزیر نے  بتایا کہ عام وبا کی بنا پر ملتوی ہونے والے   مقابلوں کو امسال’’ تمام تر دنیا  اور انسانوں کے لیے امید  کی کرن‘‘ کے مرکزی  خیال کے  تحت سر انجام دیا جا رہا ہے۔

ترک ٹیم اور کھلاڑیوں کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے ہاگی اودا نے کہا کہ ہماری تمنا ہے  کہ اولمپک مقابلے  نہ صرف پوری دنیا  میں  دیکھے جانے والے کھیل نہیں   بلکہ  مل جل کر ان کٹھن حالات سے نجات پانے   کا وسیلہ  بھی ثابت ہوں۔



متعللقہ خبریں