اسپیکر اسمبلی مصطفی شن توپ کا عید قربان پر با معنی پیغام

عیدِ قربان آپ اور آپ کے چاہنے والوں، ہمارے وطن و مسلم اُمہ کے  لیے خیر و عافیت، امن و خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو

1677833
اسپیکر اسمبلی مصطفی شن توپ  کا عید قربان پر با معنی پیغام
fahrettin altun.jpg
fahrettin koca.jpg

اسپیکرِ اسمبلی  مصطفیٰ شن توپ نے  عید الضحی کا پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے   اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا  بھر کے ہمراہ ترکی میں  روز مرہ کی زندگی کو متاثر کرنےو الی عام وبا کے ماحول میں  مزید  ایک عیدکو معدوم خوشی سے منایا جا رہا ہے ،  ہم  چاہے کس  حالت میں بھی کیوں نہ ہوں،    لیکن  عید کے تہوار ہمیں ترو تازہ بناتے ہیں، ہمارے جذبات ایک سماجی مسرت کے لمحے  میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔  مبارک عید کا شعور تمام تر قنوطیت کو ہمارے سروں سے ہٹاتے ہوئے امید کی  ایک نئی کرن     کو جنم دینے  کا وسیلہ  ثابت ہوتا ہے۔

میں  امید کرتا ہوں کہ عیدِ قربان آپ اور آپ کے چاہنے والوں، ہمارے وطن و مسلم اُمہ کے  لیے خیر و عافیت، امن و خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو گا۔

وزیر صحت فخرالدین قوجا نے سماجی رابطوں کے پیج کے ذریعے   عید قربان کا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام وبا  کا خاتمہ نہیں ہو ا  تو  بھی یہ عید اس سے قبل کی تین عیدوں سے مختلف  ہے، کیونکہ اب ہمارے پاس  ویکسین موجود ہے،  کروڑوں انسانوں کو ویکسین لگ چکی ہے اور یہ عمل تیزی سے جاری ہے۔

مشیر ِ اطلاعات نے بھی  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے عید الضحی کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں