ترکی، یکم جولائی سے کورونا تدابیر پر عمل درآمد مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے
پاکستان اور افغانستان سے آنے والے افراد 14 دن کے بجائے 10 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے
ترکی کورونا تدابیر کے بعد یکم جولائی سے معمولات زندگی کو لوٹنے کے تیسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
دفترِ داخلہ نے مرحلہ وار معمولاتِ زندگی کی بحالی کے حوالے سے سرکولیشن جاری کرتے ہوئے 81 اضلاع کو بھیج دیا ہے۔
جس کے مطابق یکم جولائی سے لاک ڈاؤن کا نفاذ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ تمام تر کاروباری مراکز اور سینما گھر یکم جولائی سے دوبارہ سے اپنی سرگرمیوں کو بحال کر دیں گے۔
عام وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ عمل میں صفائی، ماسک اور سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کو برقرا ر رکھنے کی شرط پر ہوٹلوں میں قیام کی تدابیر بھی نکتہ پذیر ہو ں گی۔
شادی بیاہ کی تقریبات میں حد بندی کا خاتمہ ہو جائیگا اور مہمانوں کی اس دوران خاطرتواضع پر پابندی نہیں ہو گی۔
کانسرٹ ، میلوں، یوتھ کیمپ جیسی سرگرمیوں کی وضع کردہ اصولوں کے مطابق اجازت دے دی گئی ہے۔
بنگلہ دیش، برازیل، جنوبی افریقہ، ہندوستان، نیپال اور سری لنکا سے ترکی آنے والوں پر 14 دنوں تک قرنطینہ کی شرط لاگو نہیں ہو گی تا ہم انہیں پی سی آرٹیسٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔
پاکستان اور افغانستان سے آنے والے افراد 14 دن کے بجائے 10 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے اور ساتویں دن ان کا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائیگا جس کے نتیجے کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوعان کی مزار اتاترک پر حاضری
صدر رجب طیب اردوعان نے مزارِ اتاترک پر حاضری دی، پھول چڑحائے اور احتراماً خاموشی اختیار کی