"دہشتگردی کے خلاف ترکی کی جنگ " نامی کتاب عالمی سربراہوں کو پیش کی گئی
صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز نیٹو اجلاس کے تحت عالمی سربراہوں سے ملاقاتوں کے دوران انہیں دہشتگردی کے خلاف ترکی کی جنگ کے زیر عنوان ایک کتاب بطور تحفہ پیش کی
1658300
صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز نیٹو اجلاس کے تحت عالمی سربراہوں سے ملاقاتوں کے دوران انہیں دہشتگردی کے خلاف ترکی کی جنگ کے زیر عنوان ایک کتاب بطور تحفہ پیش کی ۔
صدر نے یہ کتاب امریکی صدر بائیڈن،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل کو پیش کی ۔
اس کتاب کو صدارتی شعبہ اطلاعات کی طرف سے انگریزی زبان میں مرتب کیا گیا ہے جس میں پی کےکے،فیتو اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ترکی کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
کتاب میں اس کے علاوہ اس امید کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ اتحادی ممالک ترکی کی ان کوششوں میں اس کا ساتھ دیں گے۔