ترکی ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کر رہا اور مضبوط ہو رہا ہے: اوکتائے

سال 2021 کی پہلی تہائی میں7 فیصد اضافے کے ساتھ ترکی کی اقتصادیات دنیا کے ترقی یافتہ  20 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے: اوکتائے

1649363
ترکی ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کر رہا اور مضبوط ہو رہا ہے: اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ سال 2021 کی پہلی تہائی میں7 فیصد اضافے کے ساتھ ترکی کی اقتصادیات دنیا کے ترقی یافتہ  20 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں اوکتائے نے کہا ہے کہ  سال 2021 کی پہلی تہائی میں7 فیصد اضافے کے ساتھ ہماری اقتصادیات دنیا کے ترقی یافتہ  20 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم وباء سے استفادہ کر نے اور مثبت شکل میں تبدیل ہونے والی اقتصادیات کی شکل میں ابھریں گے۔ ترکی ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کر رہا اور مضبوط ہو رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں