بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش سے ترکی آنے والے مسافروں پر 14 روزہ قرنطینہ لازمی قرار

آج سے برازیل اور جنوبی  افریقہ کےساتھ پروازوں پر پابندی کا خاتمہ ہو گیا

1649483
بھارت،  پاکستان اور بنگلہ دیش سے ترکی آنے والے مسافروں پر 14 روزہ قرنطینہ لازمی قرار

ٹرکش ایئر لائنز   نے معمولاتِ زندگی  کی بحالی کے سلسلے  میں دوبارہ سے پروازوں کو چلانے اور  کن کن ممالک سے سفر سے قبل پی سی آرٹیسٹ طلب کرنے  کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

ترک ہوائی فرم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  آج سے برازیل اور جنوبی  افریقہ کےساتھ پروازوں پر پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

تا ہم بعض ممالک سے آنے والے مسافروں  کو ترکی پہنچنے سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل منفی  ٹیسٹ رپورٹ  پیش کرنی ہو گی اور یہ افراد ترکی آنے پر 14 دن قرنطینہ میں رہیں گے۔

یہ ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، برازیل، جنوبی افریقہ، بھارت، نیپال، پاکستان، سری لنکا ،  برطانیہ، ایران، مصر اور سنگا پور  ہیں۔

علاوہ ازیں    ٹیسٹ رپورٹ مانگے جانے والے ممالک کے علاوہ کے دیگر ممالک سے ترکی پہنچنے پر کم ازکم 14 قبل ویکسین لگوانے یا پھر گزشتہ 6 ماہ کے اندر کورونام وائرس لگنے   سے متعلق سرکاری  طور پر حاسل کردہ  ثبوت پیش کرنا ہو گا، اس صورت میں پی سی آر ٹیسٹ طلب نہیں کیا جائیگا۔

ان  اثبات کو پیش نہ کر سکنے کی صورت میں ان کو پی سی آر اور اینٹی  جن ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنی پڑے گی۔



متعللقہ خبریں