پاکستان اور ترکی کا فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کیخلاف مشترکہ طور پر آواز اُٹھانے کا فیصلہ

ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاوش اولو  نے اپنے پاکستانی ہم منصب  شاہ محمود قریشی  سے  منگل کے روز انقرہ میں ایک ملاقات کی ہے

1641745
پاکستان اور ترکی کا فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کیخلاف مشترکہ طور پر آواز اُٹھانے کا فیصلہ

پاکستان اور ترکی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف مشترکہ طور پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاوش اولو  نے اپنے پاکستانی ہم منصب  شاہ محمود قریشی  سے  منگل کے روز انقرہ میں ایک ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے موقع پر دونوں وزراء خارجہ  نے فلسطین کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور کیا۔ دونوں وزراء نے  نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور ان کے گھروں سے زبردستی بے دخلی کی شدید مذمت کی ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے وزرائے خارجہ کی سطح کی او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب اور پاکستان کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کی مستقل اور زبردست حمایت کی تعریف کی۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیلی گولہ باری اور بربریت پر پوری امت مسلمہ صدمہ کی حالت میں ہے۔



متعللقہ خبریں