مقدس ماہ کے دوران درس قرآن کے حوالے سے عدالتی فیصلے نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے، ترک نائب صدر

’حکومت لازمی  نگرانی  کرتے ہوئے  ہر کس کی مذہبی و ضمیری  آزادی کا ماحول فراہم کرنے پر مجبور ہے

1623053
مقدس ماہ کے دوران درس قرآن کے حوالے سے عدالتی فیصلے نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے،  ترک نائب صدر

نائب صدر فواد اوکتائے  نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی آئینی عدالت کی جانب سے درسِ قرآن کے  فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مقدس ماہ  رمضان کے دوران   کیے گئے اس فیصلے نے ہمارے دلوں کو کافی ٹھیس پہنچائی ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ صدر رجب طیب ایردوان کی  ہدایت پر انہوں نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتارر اور وزیر اعظم ایرسان سانیر سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے جس دوران مذکورہ فیصلے اور اس کے بعد کے اقدامات  کا جائزہ  لیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے  کل  کے دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دائرہ کار میں اس موضوع  کا جائزہ   لیے جانے کییاد دہانی کراتے ہوئے نائب صدر نے بتایا کہ ’’حکومت لازمی  نگرانی  کرتے ہوئے  ہر کس کی مذہبی و ضمیری  آزادی کا ماحول فراہم کرنے پر مجبور ہے۔ ‘‘

جیسا کہ  ہمارے ملک  میں محکمہ مذہبی امور حکومت کی نگرانی اور نظارت میں  مذہبی تعلیم دے سک رہا ہے اسی  طرح شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں بھی مذہبی امور ادارے  کو بھی اس چیز کا حق حاصل ہونے جیسی کوئی دوسری فطری چیز نہیں ہو سکتی۔

جناب اوکتائے نے مزید کہا کہ ہم  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں مذہبی و ضمیری آزادی کو ضمانت میں لیے جانے کو اہمیت دیتے ہیں اور ہم اس معاملے کا قریبی طور پر جائزہ لیتے  رہیں گے۔



متعللقہ خبریں