کورونا وبا کے خلاف جدوجہد سیاسی مقاصد سے بالاتر ہے، صدر ایردوان

ہم وبا  کے خلاف جدوجہد کو سیاسی مقاصد سے بالا تر اور 84 ملین آبادی کے حامل ترکی کے  لیے ایک قومی معاملے  کی نظر سے دیکھتے ہیں

1616518
کورونا وبا کے خلاف جدوجہد سیاسی مقاصد سے بالاتر ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم  کورونا وبا کے خلاف  جدوجہد کو سیاست سے بالاتر ایک معاملے کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

صدرِ ترکی  جو کہ آک پارٹی کے رہنما بھی ہیں نے اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم وبا  کے خلاف جدوجہد کو سیاسی مقاصد سے بالا تر اور 84 ملین آبادی کے حامل ترکی کے  لیے ایک قومی معاملے  کی نظر سے دیکھتے ہیں۔‘‘

جناب ایردوان نےکہا کہ ہم   ترکی کو ترقی اور طاقت دلانے  کے عمل کو جاری رکھے گا، ہم ایک جانب سے اندرون و بیرون ملک دہشت گرد تنظیموں  سے لیکر باغیو ں تک  ایک وسیع محاذ پر نبرد آزما ہے تو دوسری جانب ملکی ترقی اور شرح نمو  کو مزید تقویت   دینے میں کوشاں ہیں۔

اپنے خطاب میں بحیرہ اسود  کو بحیرہ ایجین سے ملانے  چینل استنبول منصوبے کا بھی ذکر کرنے والے ایردوان نے  بتایا کہ اس منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کی جائزاتی رپورٹ کو 56 اداروں اور تنظیموں، 200 سے زائد ماہرین ، میڈیا اور شہریوں کی خدمات سے پایہ تکمیل کو پہنچی ہے۔  انشااللہ اہم ترین منصوبے کو مرحلہ وار  عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹینڈر جلد ہی جاری کر دیا جائیگا اور موسم گرما میں اس کا سنگ بنیاد ڈال دیا جائیگا۔ کافی تاخیری  ہو گئی ہے تو بھی ہم اس منصوبے کے وطن و قوم کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے کے دعا گو ہیں۔

 



متعللقہ خبریں