یمن، ملک میں مہنگائی کے برخلاف حکومت مخالف مظاہرے

اشتعال میں آنے والے مظاہرین  پیلس  کے محافظین کی کسی بھی قسم کی مزاحمت کے بغیر  محل میں داخل ہو گئے

1602356
یمن، ملک میں مہنگائی کے  برخلاف حکومت مخالف مظاہرے

یمن میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے سینکڑوں مظاہرین نے  عارضی دارالحکومت عدن میں حکومت کے انتظامیہ مرکز  میعاشق پیلس پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین نے  مقامی کرنسی کی قدر میں شدید کمی ، سرکاری خدمات کے فقدان اور حالات زندگی میں ابتری آنے کے برخلاف احتجاج  کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق   اشتعال میں آنے والے مظاہرین  پیلس  کے محافظین کی کسی بھی قسم کی مزاحمت کے بغیر  محل میں داخل ہو گئے۔

بتایا  گیا ہے کہ مظاہرین   وزرا کے قیام  کردہ حصے میں داخل ہو گئے ہیں تو اس دوران محل میں کسی عہدیدار کے موجود ہونے یا نہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 



متعللقہ خبریں