ہم نے اس دن کو " اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کا بین الاقوامی دن " اعلان کیا ہے: چاوش اولو

15 مارچ کی یاد  کو ہمیشہ تازہ  رکھنے کے لئے ہم نے اس دن کو " اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کا بین الاقوامی دن " اعلان کیا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1601423
ہم نے اس دن کو " اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کا بین الاقوامی دن " اعلان کیا ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے15 مارچ 2019 کو  نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2  مساجد پر کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پیغام جاری کیا ہے۔

ٹویٹر سے ترکی اور انگریزی زبان میں جاری کردہ  بیان  میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ " کرائسٹ چرچ پر دہشت گردانہ حملے کو 2 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس وحشیانہ کاروائی میں اپنی جانوں سے محروم ہونے والے اپنے مسلمان بھائیوں کو میں، دعائے رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔

15 مارچ کی یاد  کو ہمیشہ تازہ  رکھنے کے لئے ہم نے اس دن کو " اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کا بین الاقوامی دن " اعلان کیا ہے۔ ہم اس جدوجہد کو پورے عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ کی نور اور لائن وُوڈ مساجد پر 15 مارچ 2019 کو برنٹن ٹرینٹ نامی دہشت گرد نے نمازِ جمعہ کے دوران خودکار اسلحے کے ساتھ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں