صدر ایردوان کے اقتصادی اصلاحات پیکیج کی عالمی سطح پر بازگشت

’ایردوان نے اقتصادی اصلاحات منصوبے میں افراطِ زر اور سرکاری بجٹ  کے اہداف مقرر کیے ہیں

1600575
صدر ایردوان کے اقتصادی اصلاحات پیکیج کی عالمی سطح پر بازگشت

صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے اعلان کردہ اقتصادی اصلاحات پیکیج  کی بیرون ملک وسیع پیمانے کی بازگشت سنائی دی ہے۔

اسوسیئٹیڈ پریس  کا کہنا ہے کہ صدر ایردوان نے ترک معیشت کو تقویت دینے والے بعض اقدامات کا اعلان کیا ہے اور افراط زر کی شرح کو دوبارہ سے اکائی کے ہندسے تک گرانے کا عندیہ دیا ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی  نے اقتصادی اصلاحات پیکیج سے متعلق خبر  کے  لیے یہ سرخی لگائی ہے ’’ایردوان نے اقتصادی اصلاحات منصوبے میں افراطِ زر اور سرکاری بجٹ  کے اہداف مقرر کیے ہیں‘‘۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی  کی خبر میں  واضح کیا گیا ہے کہ صدر ایردوان  نے کاروباری  شخصیات کے لیے ٹیکس کی چھوٹ اور افراط زر کے خلاف جدوجہد کے  لیے بعض تدابیر کااعلان کیا ہے۔

برطانوی فنانشیل ٹائمز  اخبار  نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ ترک صدر  کی اعلان کردہ اقتصادی تدابیر ہمیں متعدد ممالک سے ترکی کی جانب رخ کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔

 



متعللقہ خبریں