ترکی، خلیجی ممالک میں اتحاد، رفاح اور سلامتی کے ساتھ تعاون کرتا ہے: چاوش اولو
ترکی ممالک کے درمیان بحالی تعلقات مرحلے کا خیر مقدم کرتا اور خلیجی ممالک میں اتحاد، رفاح و سلامتی کے ساتھ تعاون کرتا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی ممالک کے درمیان بحالی تعلقات مرحلے کا خیر مقدم کرتا اور خلیجی ممالک میں اتحاد، رفاح و سلامتی کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔
چاوش اولو عمان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ عمان میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے وزیر خارجہ سعید بدر بن حماد بن حمود البوسعیدی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ میں صدر رجب طیب ایردوان کا دعوت نامہ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق بن تیمور السعید کو پیش کروں گا۔ اپنے ہم منصب کے ساتھ ہمارے مذاکرات نہایت مفید رہے۔ مذاکرات میں ہم نے باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
اپنے ہم منصب کے ساتھ علاقائی و بین الاقوامی پہلووں پر بھی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی، عمان کی "آزاد اور غیر جانبدار خارجہ پالیسی " کا خیر مقدم کرتا ہے مسقط انتظامیہ علاقے میں ایک عقلی وفکری آواز ہے۔
چاوش اولو نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے بعد کی پیش رفتوں کا بھی ہم نےجائزہ لیا ہے ۔ ترکی خلیج تعاون کونسل کا اسٹریٹجک ساجھے دار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترکی ممالک کے درمیان بحالی تعلقات مرحلے کا خیر مقدم کرتا اور خلیجی ممالک میں اتحاد ، رفاح و سلامتی کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔علاوہ ازیں عمان اور ترکی کا فلسطین، شام اور لیبیا کے معاملات میں ہم فکر ہونا بھی ہمارے لئے باعث مسرت ہے ۔
عمان کے وزیر خارجہ بو سعیدی نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ چاوش اولو کی میزبانی پر مسرت کا اظہار کیااور کہا ہے کہ اس دورے میں ہم نے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین دو طرفہ تعلقات کے بارے میں مثبت اور مفید مذاکرات کئے۔مذاکرات میں ہم نے اپنے باہمی تعلقات کو اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی حوالوں سے مزید فروغ دینے کے پہلووں پر غور کیا۔
بو سعیدی نےکہا ہے کہ چاوش اولو کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے علاقائی و بین الاقوامی مشترکہ مسائل پر غور کیا اور ان مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق رائے کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد پر بھی تبادلہ خیالات کیا ۔ اس معاملے میں ہم ترکی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور ہم نے معلومات کا بھی تبادلہ کیا۔