ترکی جلد ہی اپنے اور دوست ممالک کے مواصلاتی سیارے بھیجنے کے لائق بن جائے گا: ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ  ہم نے مائیکرو مواصلاتی سیارے کو خلا میں بھیجنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے اور عنقریب ترکی اپنے اور دیگر دوست ممالک کے مواصلاتی سیارے خلا میں بھیجنے کے لائق بن جائے گا

1575591
ترکی جلد ہی اپنے اور دوست ممالک  کے  مواصلاتی سیارے بھیجنے کے لائق بن جائے گا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ہم نے مائیکرو مواصلاتی سیارے کو خلا میں بھیجنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

 صدر ایردوان نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں  ترکی سیٹ 5A  آٹھ جنوری کو خلا میں بھیجا گیا تھا  جبکہ خلائی تجربات میں اب مائیکرو مواصلاتی سیاروں کی اہمیت کم مالیت کی وجہ سے مزید بڑھ چکی ہے لہذا ہم نے اس سلسلے میں ایک نتصیب قاءم کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی  ترکی اپنے اور دیگر دوست ممالک کے مواصلاتی سیارے خلا میں بھیجنے کے لائق بن جائے گا  کیونکہ ہماری حکومت کا عزم ہے کہ وطن عزیز کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مثالی ملک بنایا جائے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں