نائیجریا کے کھلے سمندر میں اغوا کردہ ترک ملاحوں سے متعلق جلد ہی خوشخبری ملے گی: وزیر خارجہ چاوش اولو
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے استنبول دولمبا باہچے محل میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کے مابین مذاکرات منعقد ہوئے
وزیر برائے خارجہ میولود چاوش اولو نائیجریا کے قریب کھلے سمندر میں بحری قزاقوں کی جانب سے اغوا کیے گئے ترک ملاحوں کے بارے میں کہا ہے کہ "ہمیں امید ہے بہت جلد خوشخبری سننے کو ملے گی۔"
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے استنبول دولمبا باہچے محل میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کے مابین مذاکرات منعقد ہوئے ۔
مذاکرات کے بعد دونوں وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ "ہم نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران کس طرح اجلاس منعقد کیے جانے پر بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ آستانہ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے تہران میں منعقد کرنے سے متعلق آج سے ہم نے تیاریوں کا آغاز کردیاہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی قفقاز (آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین) میں جنگ بندی جاری ہے اور تمام فریق اسے مستقل طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صرف خواہش کرنا کافی نہیں ہے ، ہمیں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ "ہم جنوبی قفقاز کے بارے میں 3 + 3 تعاون کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
انہوں نے ترکی ہونے کے ناتے ، ایران ، امریکہ اور یورپ کے طور پر سہہ فریقی س نیوکلئیر سمجھوتے کی حمایت کیے جانے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ (امریکی صدر) جو بائیڈن انتظامیہ اس معاہدے پر نظر چانی کرے گی اور مجھے امید ہے کہ ہمارے برادر ملک ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔
انہوں نے چار روز قبل موزارت نامی بحری جہاز کے 15 ترک ملاحوں کو بحری قزاقوں کی جانب سے اغوا کیے جانے بارے میں کہا کہ یہ تمام صحتمند ہیں تاہم ان کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہےتاہم میں آپ کو یہ بتاووں جلد ہی اس سلسلے میں آپ کو خوشخبری ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ بحری قزاقوں کے حملے کی وجہ سے زخمی ہونے والے ملاح اور دو ترک باشندے آج ٹرکش ائیر لائینز کے ذریعے ترکی پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جہازوں اور دیگر ممالک کے جہازوں پر حملوں کو روکن ے کے بارے میں کیا کچھ کیا جاسکتا ہے اس بارے میں علاقائی ممالک کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم صدر رجب طیب ایردوان کے جلد از جلد ایران کے دورے کے منتظر ہیں اور ہمیں امید ہے جلد ہی اس سلسلے میں تاریخ واضح کرلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ "قفقاز میں ترکی اور ایران کے درمیان تعاون سے خطے کے ممالک کو یقینی طور پر فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا ، "ایران اور ترکی کے درمیان تعاون کے شعبے بہت وسیع ہیں ۔ امریکہ کے منطقی رویہ اپنانے سے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔