امریکہ میں رونما واقعات پوری دنیا کے لیے خدشات کا باعث ہیں : وزیر خارجہ چاوش اولو

چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ پرتگال کے موقع پر دارالحکومت لزبن میں پرتگالی وزیر خارجہ آگسٹو سانٹوس سلوا کے ساتھ دوطرفہ اور وفود کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1559826
امریکہ میں رونما واقعات پوری دنیا کے لیے خدشات کا باعث ہیں : وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں  کے امریکی  کانگریس کی عمارت میں داخل ہونے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "جو کچھ ہوا وہ نہ صرف ہمارے لئے ، بلکہ پورے یورپ اور پوری دنیا کے لئے ایک تشویشناک امر ہےتاہم ہمیں خوشی ہے کہ اس واقعے کا حل کرلیا گیا ہے۔

چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ پرتگال کے موقع پر دارالحکومت لزبن میں پرتگالی وزیر خارجہ آگسٹو سانٹوس سلوا کے ساتھ دوطرفہ اور وفود کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے  گذشتہ روز کانگریس کی عمارت میں داخل ہونے سے انہیں کسی قسم کی کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے کیونکہ صدر ٹرمپ صدارتی انتخابات کے بعد سے ہی اس اس قسم کے واقعات کے اشارے دیتے چلے آرہے تھے۔

چاوش اولو نے کہا کہ "ہم واقعی پریشان تھے۔ یہ واقعہ جو کل واشنگٹن میں رونما ہوا ، امریکہ میں اپنی قسم کا پہلا واقعہ تھا  تاہم  اس واقعے کو عقلِ سلیم سے حل کرلیا گیا ہے۔

 تاہم  ہمیں خوشی ہے کہ واقعہ حل ہوگیا۔

چاوش اولو  نے ، پرتگال کے اپنے  ہم منصب کے ساتھ مذاکرات میں  دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی  موضوعات پر بھی بات چیت کرنے سے آگاہ کیااور کہا کہ بالائی قارا باغ، لیبیا،شام، مشرقی بحیرہ روم ، وینزویلا   اور افریقہ خاص طور پر موزمبیق کی تازہ ترین صورتِ حال  پر بات چیت کی ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو  جو ان دنوں پرترگال  کے سرکاری دورے پر ہیں دارالحکومت  لزبن میں وزیر اعظم کوسٹا سے بھی ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو   نے اپنے دورے کے دائرہ کار میں پرتگال ترکی دوستی گروپ کے چیئرمین پیدرو  روق الیوریا  سے بھی ملاقات کی۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں