افغانستان کی قومی مفاہمت کی سپریم کونسل کے صدر عبد اللہ عبد اللہ کی ترک رہنماوں سے ملاقات

وزارت خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات  کے بعد  وزیر خارجہ میولو  چاوش اولو نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں  نے عبداللہ عبداللہ  کے ساتھ افغانستان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا

1530712
افغانستان کی قومی مفاہمت کی سپریم کونسل کے  صدر عبد اللہ عبد اللہ  کی ترک رہنماوں سے ملاقات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے افغانستان کی قومی مفاہمت کی سپریم کونسل کے صدر عبد اللہ عبد اللہ  کو شرفِ ملاقات بخشا ہے۔

وزارت خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات  کے بعد  وزیر خارجہ میولو  چاوش اولو نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں  نے عبداللہ عبداللہ  کے ساتھ افغانستان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ  "ہم اس عمل میں ان کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمارے دوست اور برادر ملک  افغان عوام کے امن کے مطالبے کی  ترکی بھر پور حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے بھی  عبداللہ  عبداللہ سے ملاقات کی۔

وزارت قومی دفاع  کی جانب سے جاری کردہ   بیان کے مطابق ، وزارت میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  ملاقات میں  ترکی نے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے لئے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس حمایت کو جاری رکھنے  کا  اعلان  کیا ہے۔



متعللقہ خبریں