امریکہ میں چاہے کوئی بھی امیدوار صدر بنے ترکی کے تعلقات پہلے کی طرح رہیں گے، ترک وزیرِ خارجہ

ہم ہر طرح کی تفریق بازی اور نسل پرستی کے خلاف ہیں، ہم ان تمام عوامل کو انسانی جرم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

1523262
امریکہ میں چاہے کوئی بھی امیدوار صدر بنے  ترکی کے تعلقات پہلے کی طرح رہیں گے، ترک وزیرِ خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ میں چاہے کوئی بھی امیدوار کامیاب ہو ہم نئی انتظامیہ کے ساتھ بھی اپنی پالیسیوں کو اس سے قبل کی طرح جاری رکھیں گے۔

جناب چاوش اولو نے انطالیہ میں منعقدہ ’’ سلسلہ جنوب مشرقی یورپی تعاون کے غیر رسمی وزرا خارجہ اجلاس ‘‘سے خطاب میں  امریکہ میں  ہونے والے صدارتی انتخابات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں چاہے کوئی بھی صدر بنے ہم جس طرح دیگر ممالک کے ساتھ قربت قائم کرتے ہیں نئی امریکی انتطامیہ کے ساتھ بھی  ہمارا مؤقف ویسا ہی ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات سیاسی جماعتوں یا پھر سیاست سے بالا تر ہیں۔

فرانس میں وزیر تعلیم کی جانب سے  ان کو زیر موضوع بنانے والے   خاکوں کو سنسر کرنے تا ہم  ہمارے  رسول ِ اکرم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اجازت دیے جانے  پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے ترک وزیر کا کہنا تھا کہ ’’یہ دوہرے چہرے اور دہرے معیار کی ایک واضح مثال ہے۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ہر طرح کی تفریق بازی اور نسل پرستی کے خلاف ہیں، ہم ان تمام عوامل کو انسانی جرم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں