ویانا کے میئر مائیکل لڈوگ کی جانب سےدو ترک باشندوں کو مبارکباد کا پیغام

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے حملے میں ایک پولیس اہکار دو افراد کو   بچانے والے  میکائیل  اوزین اور  رجب طیب  گل تیکن  کو ،م ائیکل لڈوگ نے ​​شرفِ ملاقات بخشا

1522456
ویانا کے میئر مائیکل لڈوگ کی جانب سےدو ترک باشندوں کو مبارکباد کا پیغام

ویانا کے میئر مائیکل لڈوگ نے ​​ ویانا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مداخلت کرتے ہوئے حملے کو مزید سنگین نتائج پیدا کرنے سے روکنے کے لیے اپنی جانوں کی پروا نہ کرنے والے دو ترک باشندوں  میکائیل  اوزین اور  رجب طیب  گل تیکن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے حملے میں ایک پولیس اہکار دو افراد کو   بچانے والے  میکائیل  اوزین اور  رجب طیب  گل تیکن  کو ،م ائیکل لڈوگ نے ​​شرفِ ملاقات بخشا۔

یہ ملاقات  بلدیہ کے  ہیڈ آفس میں ہوئی۔

لڈوگ نے ​​اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس ملاقات کے بارے میں ایک بیان دیتے ہوئے لکھا ہے کہ

"دہشت گردی ہمیشہ جمہوریت کو غیر مستحکم رکھے گی ، لوگوں پر جسمانی اور نفسیاتی زخم لائے گی۔ مضبوط معاشرہ اس کے خلاف   اٹھ کھڑا ہوگا۔ میں نے ان ترک شہریوں سے ملاقات کی جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پولیس کو بچایا۔

منگل کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے اس واقعے کے مرتکب دہشت گردوں پر قابو پالیا تھا۔

آسٹریا کے وزیر خارجہ کارل نیہمامر نے ترک شہریوں کی جانب سے بچائے جانے والے پولیس اہلکاروں کی صحت  میں بہتری آنے سے آگاہ کیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں