2020 کے صدارتی ثقافت اور آرٹ گرینڈ ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا
صدارتی ثقافت اور آرٹ گرینڈ ایوارڈز کے دائرہ کار میں ، مہمت چلیبی ایوارڈ کو امسال نجم الدین اوک قایا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

2020 کے صدارتی ثقافت اور آرٹ گرینڈ ایوارڈ کے لائق سمجھے جانے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
صدارتی اطلاعاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی ثقافت اور فن کی سربلندی میں اہم کردار ادا کر نے اور ترک صنعت و ثقافت میں نمایا ں کردارا ادا کرنے والےاداروں اور شخصیات کی خدمات کی بدولت انہیں صدارتی ثقافت اور آرٹ گرینڈ ایوارڈ سے نوازنے کے لیے تمام ضروری کاروائی کو مکمل کرلیا گیا ہے۔
صدارتی ثقافت اور آرٹ گرینڈ ایوارڈز کے دائرہ کار میں ، مہمت چلیبی ایوارڈ کو امسال نجم الدین اوک قایا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ثقافتی تاریخ کے میدان میں سعادت الدین اوکتین، سماجی علوم کے میدان میں اسماعیل قارا، ادب کے میدان میں ابراہیم تے نیکے جی (tenekeci)، سنیما کے میدان میں درویش ظائم اور میوزک کے شعبے میں اوزدیمیر ایردوان کوایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صدارتی ثقافت اور آرٹس گرینڈ ایوارڈز ان امیدواروں کو مستقبل قریب میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے تقسیم کیے جائیں گے۔
دریں اثنا ، وزیر ثقافت اور سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر سے 2020 کے صدارتی ثقافت اور آرٹ گرینڈ ایوارڈ کے لائق سمجھے جانے والے امیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔