"صدر ایردوان کے خلاف خاکہ"انقرہ اٹارنی نے جریدے کے خلاف کاروائی شروع کردی

ترکی نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے  صدر رجب طیب ایردوان کے خاکے کو سرورق پر چھاپنے کی مذمت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کااعلان کیا ہے

1517580
"صدر ایردوان کے خلاف خاکہ"انقرہ اٹارنی نے جریدے کے خلاف کاروائی شروع کردی

ترکی نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے  صدر رجب طیب ایردوان کے خاکے کو سرورق پر چھاپنے کی مذمت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کااعلان کیا ہے۔
ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان کا خاکہ چھاپنے پر ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی کرینگے۔
صدارتی دفتر نے اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی ہیبڈو کا یہ اقدام ترکی اور اسلام سے عداوت کے سوا کچھ نہیں۔
انقرہ کے اٹارنی  دفتر نےصدر ایردوان کے خاکےکی اشاعت کیخلاف  جریدے کے مدیر اعلی لارینٹ سوریسو، ایڈیٹر انچیف  جیرارڈ بیارڈ اور خاکہ نویس الیس پیتیت کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں