ترکی: بحری جہاز میں چھپائی گئی 220 کلوگرام کوکین برآمد
ضلعی شعبہ انسداد منشیات کی ٹیم نے برازیل سے لنگر انداز ہوئے ایک بحری جہاز کے کاغذ سے بھرے کنٹینروں پر چھاپہ مارا جس میں چھپائی 220کلوگرام کوکین قبضے میں لے لی گئی
1513066

ترک ضلع مرسین کی بندرگاہ سے 220 کلوگرام کوکین پکڑ گئی۔
مرسین اٹارنی دفترکے مطابق، ضلعی ادارہ پولیس کے شعبہ انسداد منشیات کی ٹیم نے برازیل سے لنگر انداز ہوئے ایک بحری جہاز کے کاغذ سے بھرے کنٹینروں پر چھاپہ مارا تو وہاں سے انہیں دو سو پیکٹو ں میں چھپی 220 کلو گرام کوکین ملی جسے قبضے میں لے لیا گیا۔
پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔