چاوش اولو کی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پیلوسی کےترکی سےمتعلق صرف کردہ الفاظ کی شدید مذمت

میولود چاوش اولو   نے اپنی  انگریزی اور ترکی دونوں زبانوں  کی ٹویٹس  کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ "اپنی بے پنا جہالت  کی وجہ سے  امریکی ایوان نمائندگان کی  اسپیکر  پیلوسی کی شہرت دراصل  جمہوریت کے لئے خطرناک ہے۔ آپ ترک قوم کی خواہشات کا احترام کرنا سیکھیں

1497232
چاوش اولو کی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پیلوسی کےترکی سےمتعلق صرف کردہ الفاظ کی شدید مذمت

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ترکی سے متعلق صرف کردہ  الفاظ پر اپنے  شدید  رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

میولود چاوش اولو   نے اپنی  انگریزی اور ترکی دونوں زبانوں  کی ٹویٹس  کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ

"اپنی بے پنا جہالت  کی وجہ سے  امریکی ایوان نمائندگان کی  اسپیکر  پیلوسی کی شہرت دراصل  جمہوریت کے لئے خطرناک ہے۔ آپ ترک قوم کی خواہشات کا احترام کرنا سیکھیں۔"

میولود چاوش اولو    نے اپنی انگریزی  ٹویٹ پر پیلوسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں  ہی کو ٹیگ کیا ہے۔

امریکی مقننہ کانگریس کے ایوان زیریں ایوان نمائندگان میں  ڈیموکریٹ اسپیکر پیلوسی سے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات ہار نے کی  صورت میں  پُر امن طریقے سے فرائض سے سبکدوش ہونے یا نہ ہونے  کے  بارے میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ  "یہ شمالی کوریا کے صدر نہیں ہیں ، آپ ترکی میں نہیں ، آپ روس میں نہیں اور  آپ سعودی عرب میں نہیں ہیں۔ یہ امریکہ ہے ، یہ جمہوری ملک ہے۔ کے الفاظ استعمال  کیے تھے۔

پیلوسی نے  روسی صدر ولادیمیر پوتن ، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور صدر رجب طیب ایردوان   کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہاتھا کہ  صدر ٹرمپ بھی ان کی طرح طویل دور تک برسر اقتدار رہنا چاہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں