ضلع آعرے میں زخمی ہونے والا ترک فوجی شہید

تین روز قبل علیحدگی پسند تنظیم PKK  کے خلاف یلدرم ۔3 آپریشن شروع کیا گیا تھا

1480596
ضلع آعرے میں زخمی ہونے والا ترک فوجی شہید

ضلع آعرے میں ایک فوجی کاروائی کے دوران زخمی ہونے والا ترک فوجی جام شہادت نوش کر گیا۔

آپریشن کے دوران ایک غار میں موجود دہشت گردوں کے سازو سامان کو تباہ کرنے کے دوران کارتوس کے شرلے لگنے سے شدید زخمی ہونے والا سارجنٹ چیتن اک جانبر نہ ہو سکا۔

خیال رہے کہ تین روز قبل علیحدگی پسند تنظیم PKK  کے خلاف یلدرم ۔3 آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں