برطانوی سیاح ترکی کو چھٹیاں گزارنے کے لحاظ سے بڑا محفوظ ملک قرار دے رہے ہیں

قدرتی خوبصورتی  اور  رہائشی  سہولیات  کی بدولت بڑی تعداد میں غیر  ملکی سیاحوں کا  خیرمقدم  کرنے والے شہر  وعلا  اس وقت برطانوی سیاحوں کے سب سے پسندیدہ تعطیلاتی مراکز  کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے

1456865
برطانوی سیاح ترکی کو چھٹیاں گزارنے کے لحاظ  سے بڑا محفوظ ملک قرار دے رہے ہیں

ترکی آنے والے برطانوی سیاح ، ایک نیا قسم کا کورونا وائرس  (کوویڈ ۔19)  سے  متعلق محفوظ اقدامات کی بدولت اپنی تعططیلات  سے  لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

قدرتی خوبصورتی  اور  رہائشی  سہولیات  کی بدولت بڑی تعداد میں غیر  ملکی سیاحوں کا  خیرمقدم  کرنے والے شہر  وعلا  اس وقت برطانوی سیاحوں کے سب سے پسندیدہ تعطیلاتی مراکز  کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے۔

برطانوی سیاح  اسٹیوڈ ڈالو  جو سال میں  دو بار ترکی  تشریف لاتے ہیں نے کہا ہے کہ کوویڈ ۔19 کے اقدامات کی بدلت سیاح بڑی تعداد میں  یہاں  تشریف لا رہے ہیں اور محفوظ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

ترکی سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار  کرنے والے   اسٹیوڈ ڈالو   نے کہا ہے کہ ترکی برطانیہ  سے زیادہ  محفوظ ملک ہے۔

ٹومی ڈوفی  نامی برطانوی  سیاح جنہیں ترکی سے گہری محبت ہے نے کہا ہے کہ وہ ترکی میں  چھٹیاں گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں  اور انہوں نے  مارمریس میں ایک گھر  بھی خرید  رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر  برطانیہ میں کم محفوظ تھا  لیکن  ترکی میں اپنے  آپ کو  زیادہ محفوظ محسوس کرتا ہوں۔"

غیر ملکی سیاحوں میں سے مارک رابرٹس  نے کہا ہے کہ  ترکی میں ماسک  کا استعمال  سوشل ڈسٹنس کے اصولوں پر پوری طرح عمل درآمد کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ  انہیں موعلا سے بے پناہ محبت ہے اور   اور وہ آٹھ بار  موعلا آچکے ہیں۔

ترکوں سے گہرہ محبت کا اظہار کرنے والے گونت ولز نے کہا کہ ترک عوام بہت مہمان نواز ہیں ، اور وہ  موعال کے   قدرتی حسن ، سبز اور نیلے رنگ کی خوبصورتی سے بڑی متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ "میں سال میں کم سے کم ایک یا دو بار ضرور موعلا آتا ہوں  اور ترکی اس وبا کے موقع  پر  زیادہ  محفوط ملک ہونے کی وجہ سے  چھٹیاں یہاں گزارنے کو ترجیح دے رہا ہوں،  لوگ یہاں ذہنی سکون کے ساتھ آسکتے ہیں۔ ترکی ، ایک تاریخ اور حیرت انگیز قدرتی خوبصورتی والا ملک ہے۔"

بان ریان راائس نے علاقے کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف  کرتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے فیتیحہ  میں  ایک مکان خریدا رکھا ہے  اور  وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ایک سال میں متعدد بار یہاں آکر قیام کرتے ہیں۔

انہوں نے اس وبا کے موقع پر  ترکی  کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے جو کچھ دیکھا ہےاسے بیان کردیا ترکی نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے۔  چھٹیاں  یہاں گزارنا بہت ہی محفوظ ہے۔

ایک سیاح ، مریم رائسز نے بتایا کہ وہ 13 سالوں سے اپنے بچوں کے ساتھ فیتیحہ  آ رہی ہیں  اور وہ یہاں چھٹیاں گزارنے کے بعد اپنے ملک روانہ ہو جاتی ہیں۔

موعال اور  اس کے اضلاع میں ، ہوائی اڈوں،   طیاروں  کی آمد سے  لے کر  ہوٹلوں  میں قیام تک تمام امور  اور سیاحوں کے لئے صحتمند چھٹیاں گزارنے  کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں