ہمارے عظیم پرچم کی طرف کوئی بھی اپنے مذموم ہاتھ نہیں بڑھا سکتا: حامی آق سوئے

نسلیت پرست ذہنیتیں ابھی تک ضروری درس حاصل نہیں کر سکیں۔ ہمارے عظیم پرچم کی طرف کوئی بھی اپنے مذموم ہاتھ نہیں بڑھا سکتا: حامی آق سوئے

1420227
ہمارے عظیم پرچم کی طرف کوئی بھی اپنے مذموم ہاتھ نہیں بڑھا سکتا: حامی آق سوئے

ترکی نے کہا ہے کہ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ترکی کے پرچم کو جلایا جانا نسلیت پرستی پر دلالت کرتا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "نسلیت پرست ذہنیتوں نے ابھی تک ضروری سبق حاصل نہیں کیا۔ ہمارے عظیم پرچم کی طرف کوئی بھی ہاتھ نہیں بڑھا سکتا"۔

حامی آق سوئے نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتا ترک نے 1923 میں ازمیر کی یونانی قبضے سے آزادی کے بعد اپنے سامنے بچھائے گئے یونانی پرچم پر یہ کہہ کر پاوں نہیں رکھا تھا کہ "پرچم ایک قوم کا وقار ہے"۔ اس کے بعد سے سو سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن نسلیت پرست ذہنیتیں ابھی تک ضروری درس حاصل نہیں کر سکیں۔ ہمارے عظیم پرچم کی طرف کوئی بھی اپنے مذموم ہاتھ نہیں بڑھا سکتا۔



متعللقہ خبریں