ترکی کورونا مخالف جنگ میں ثابت قدمی سے آگے بڑہ رہا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں جانی نقصان کم ہوتے ہوئے 57 تک رہا ہے تو کورونا کا نشانہ بننے والے  افراد کی تعداد 3 ہزار 461 تک ہو گئی ہے

1413011
ترکی کورونا مخالف جنگ میں ثابت قدمی سے آگے بڑہ رہا ہے

ترکی کی کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد  میں اٹھائی گئی تدابیر  مثبت نتائج دینے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں جانی نقصان کم ہوتے ہوئے 57 تک رہا ہے تو کورونا کا نشانہ بننے والے  افراد کی تعداد 3 ہزار 461 تک ہو گئی ہے۔

اس دورانیہ میں 30 ہزار 395 تجزیات کیے گئے جن کے نتیجے میں مزید ایک ہزار 977 افراد میں وائرس  کی موجودگی کی تشخیص ہوئی ہے۔

ایک دن میں  علاج معالجہ مکمل ہونے کے بعد اسپتالوں سے  4 ہزار 782 مریض  فارغ کیے گئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 82 ہزار 984 ہو  گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں