آسڑیلیا میں مقیم ترک طلبا کو ترک ادارہ برائے بیرون ملک ترک و اقربا کی مالی اعانت
ادارے نے اس دائرہ عمل میں انجمن کی وساطت سے ملبورن میں مقیم 100 ترک طلبا کو ایک سو۔سو ڈالر کا شاپنگ کوپن اور مکانات کے کرائے کی امداد فراہم کی ہے
بیرون ِ ملک ترک و اقربا سوسائٹی کے ادارے نے آسڑیلیا میں کورونا کے باعث روزگار نہ ہونے والے ترک طالب علموں کو مالی معاونت فراہم کی ہے۔
ادارے نے مور لینڈ ترک انجمن کی جانب سے آسڑیلیا میں کام کاج کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے والے تا ہم کووڈ۔19 کی بنا پر کاروبار بند ہونے کے باعث بیروزگار ترک طلبا کی امداد سے متعلق ’’ڈیاسپورا کورونا امداد و تعاون پروگرام‘‘ درخواست کو قبول کر لیا ہے۔
ادارے نے اس دائرہ عمل میں انجمن کی وساطت سے ملبورن میں مقیم 100 ترک طلبا کو ایک سو۔سو ڈالر کا شاپنگ کوپن اور مکانات کے کرائے کی امداد فراہم کی ہے۔
دوسری جانب بیرون ملک ترک و اقربا امور کے ادارے نے جرمنی میں مقیم ترک تارکین وطن کی جانب سے ماہ رمضان کی مناسبت سے ’’صدقہ بکس‘‘ نامی امدادی منصوبے میں خوردنی اشیأ کی امداد فراہم کی ہے۔
ادارے کےتحریری اعلان کے مطابق ’’ڈیاسپورا کورونا اعانت و تعاون پروگرام‘‘ کے دائرہ کار میں بادین۔ ورتیمبرگ صوبے میں واقع کرچیم انتر تیک شہر میں اس منصوبے کے تحت تین ٹن خوردنی اشیأ تقسیم کی ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل کمیٹی سے خطاب کریں گے
خطاب میں صدر ایردوان بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کریں گے