سفارتخانہ پاکستان انقرہ نے ترکی میں مقیم پاکستان کمیونٹی کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا

ترکی میں پاکستان  کے نائب سفیر سید  علی اسد  نے  ترکی میں پاکستانی کمیونٹی کے نام  آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے  کرونا وائرس کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات اور پاکستان جانے والی فلائٹس کے بارے میں آگاہی فراہم  کی ہے۔ مکمل تفصیل ٹی آر ٹی اُردو پر

1401220
سفارتخانہ پاکستان انقرہ نے ترکی میں مقیم پاکستان کمیونٹی کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا

ترکی میں پاکستان  کے نائب سفیر سید  علی اسد  نے  ترکی میں پاکستانی کمیونٹی کے نام  آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے  کرونا وائرس کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات اور پاکستان جانے والی فلائٹس کے بارے میں آگاہی فراہم  کی ہے ۔

  1. نائب سفیر سید  علی اسد   نے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سفارتخانے اور قونصلیٹ کو  کرونا وائرس کی وجہ سے آپ کو پیش آنے والی مشکلات کا پوری طرح علم  ہے  اور ہم ہر روز آپ کی مشکلات  سے  پاکستان میں متعلقہ حکام کو آگاہ کررہے ہیں ۔  تمام لوگ آپ کی مدد کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں ،  جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ بیرون ملک سے ہزاروں پاکستان جلد از جلد واپس پاکستان واپس آنا  چاہتے ہیں اس سلسلے میں حکومت پاکستان  خصوصی  پروازیں  بھی چلا رہی ہیں ترکی میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی سفارتخانے نے حکومت پاکستان سے خصوصی پروازوں کی درخواست کی ہے ۔یہاں پر  حکومت پاکستان   نے اپنی کپسٹی  کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی کا ایک پلان بنایا ہوا ہے اور ایک خاص ترتیب کے ساتھ لوگوں کو واپس پاکستان لے جایا جا رہا ہے اس کا مقصد دوران پرواز اور وطن واپسی پہنچنے پر آپ کی اور دوسرے تمام پاکستانیوں کی حفاظت کا خیال رکھنا
  2. دوسری بات مختلف ویب سائٹس ایجنسیز کی جانب سے پاکستان جانے والی  فلائٹس کے متعلق موجود معلومات کا بھی سفارتخانے کو علم ہے ہیں یہاں ایک وضاحت ضروری ہے وہ یہ کہ 22 اپریل کو ٹرکش ائیر لائن  پاکستان جانے والی پرواز یہاں سے جاتے ہوئے صرف کا رگو لے کر جائے گی اور واپسی پر ترک لوگوں کو پاکستان سے واپس ترک باشندوں کو لے کر آئے گی۔  خصوصی پروازوں کے سلسلے میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سفارتخانہ کبھی بھی آپ کو کوئی غیر تصدیق شدہ اطلاع نہیں دے گا جب بھی ترکی میں موجود پاکستانیوں کو واپس پاکستان جانے کے لئے حکومت پاکستان کا انتظام ہوگا سفارتخانہ خود اپنی ویب سائٹ اورٹوئٹر  کے ذریعے آپ کو یہ معلومات دے گا ایسی صورت میں تمام لوگ  پی آئِ اے کی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔  وہ لوگ جن کے پاس کرکے موجود ہوگی اور وہ دوسرے شہروں میں موجود ہوئے تو ان کو ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لیے حکومت کی جانب سے ایک اجازت نامے کی ضرورت ہوگی ۔سفارتخانہ اس کاغذی اجازت نامے کے حصول کیلئے آپ کی پوری پوری مدد کرےگا۔
  3. تیسری  اہم بات،  سفارتخانے کے علم میں ہمارے اسٹوڈنٹس کو پیش آنے والے مسائل بھی ہیں اس سلسلے میں ہمیں آپ کی اپنے والدین سے دوری اور نقل و حمل پر پابندیوں کی وجہ سے  مشکلات کا بھی پورا احساس ہے۔  ہم آپ کی یونیورسٹیوں سے رابطے میں ہیں  اور  آپ کی رہائش  اور  دیگر مسائل سے آگاہ  کرہے ہیں۔ہے جیسا کیا چاہتے ہیں کہ سٹوڈنٹ کے بہت سارے مسائل  یونیورسٹی نے حل بھی کرسیے ہیں  اسی طرح آپ کےکملک (شناختی) کارڈ کی تجدید کے سلسلے میں بھی رابطے میں  ہیں ۔ اس کے علاوہ  بھی اگر کبھی بھی کسی سٹوڈنٹ کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ سفارت کانے کی  ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرسکتا ہے۔
  4.  چوتھی بات۔ایسے پاکستانی جوشارٹ ٹرمز  ویزہ پر  ترکی  آئے  ہوئے تھے  اور ابھی بھی ترکی  میں  موجود ہیں اور پھنس گئے  اور فلائٹس بند ہونے کی وجہ سے واپس نہیں جاسکے کے سلسلے میں بھی  ہم ترک حکام سے رابطے میں۔وہ تمام پاکستانی   جن کے ویزے ترکی میں وائرس کے پھیلنے کے بعد ختم ہوئے ہیں انہیں  ترکی چھوڑنے پرفائن نہیں کیا جائے گا۔  نہیں کیا جائے گا لیکن ایسے پاکستانی  جن کا ویزہ   ترکی میں وائرس پھیلنے سے پہلے ختم ہوچکا ہے ان کو فائن ادا کرنا ہوگا۔
  5. پانچویں  بات۔ سفارت خانے کے علم میں یہ بات بھی ہے کہ وائرس کی وجہ سے بہت سے پاکستاانیوں کا روزگار ختم ہوگیا ہے۔ اور وہ آج کل شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں اس سلسلے میں سفارتخانہ  پاکستان اور استنبول قونصلیٹ نے  ترکی میں مقیم  مخیر پاکستانیوں سے  ایسے لوگوں کی مدد کی اپیل کی ہےجس میں  صدقہ و زکوۃ کی رقم بھی شامل ہوسکتی ہے۔ مالی مشکلات سے دوچار راشن کے سلسلے میں  ہیلپ لائن  نمبر سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں  ۔ اس میں دو باتوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔اس امداد میں صدقہ اور زکوۃ  کی رقم بھی شامل ہوسکتی ہے اور یہ کہ وسائل انتہائی محدود ہیں جن میں سے ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر  رہے ہیں۔
  6. چھٹی بات ۔  وزیراعظم پاکستان میں اس مشکل گھڑی سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایک فنڈ قائم کیا ہے جس کی تفصیل سفارتخانے کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔  ترکی میں موجود تمام  مخیر پاکستانیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وزیراعظم کے فنڈ میں بڑھ چڑھ کر مالی تعاون کریں۔
  7. ساتویں اور آخری بات ۔ آپ سب سے درخواست کی جاتی ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے دی گئی تمام حفاظتی ہدایات پر  پوری طرح عمل کریں ، غیر ضروری سفر اور میل جول سے گریز کریں ۔

آخر میں میں بس یہی کہوں گا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سفارتخانہ اور قونصلیٹ  آپ کے بالکل ساتھ موجود ہیں۔  ہمیں اپنی مشکلات سے آگاہ رکھیں ہم آپ کی تمام مشکلات سے پاکستانی حکام کو مطلع کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ  ہم آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ اللہ تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو اپنی رحمت اور حفاظت میں رکھے ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ ۔

 



متعللقہ خبریں