ترک اسٹریم پائپ لائن کےذریعےیورپ کوسال کی پہلی سہہ ماہی میں ایک بلین321 ملین کیوبک میٹرگیس کی ترسیل

بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق، ترکی کے راستے نقل و حمل کے دوران  گیس کے  ہر ایک یونٹ کیوبک میٹر کے لئے حکومت ترکی کو مخصوص رقم ادا کی جاتی ہے

1390719
ترک اسٹریم پائپ لائن کےذریعےیورپ کوسال کی پہلی سہہ ماہی میں ایک بلین321 ملین کیوبک میٹرگیس کی ترسیل

روس کی قدرتی گیس کوپہلے   ترکی اور  پھر ترکی کے راستے  یورپ تک پہنچانے  کے لیے بچھائی جانے والی  ترک اسٹریم پائپ لائن کے ذریعے  یورپ  کو 1 اس سال کی پہلی سہہ ماہی  میں  بلین 321 ملین کیوبک میٹر گیس پہنچائی گئی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوتین  کی جانب سے8 جنوری   افتتاح کی جانے والی اس پائپ لائن   کے ذریعے بلغاریہ  428 ملین مکعد میٹر گیس پہنچائی گئی ہے۔

پہلی  بار ماہ جنوری میں  یورپ کو قدرتی گیس 506 ملین مکعب میٹر پہنچائی گئی جبکہ ماہ فروری میں  تقریبا7 387 ملین مکعب میٹر قدرتی گیس فراہم کی گئی ۔

اس طرح سال کی پہلی سہ ماہی میں ترک اسٹریم سے یوروپ پہنچنے والی قدرتی گیس کی مقدار 1 ارب 321 ملین مکعب میٹر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق، ترکی کے راستے نقل و حمل کے دوران  گیس کے  ہر ایک یونٹ کیوبک میٹر کے لئے حکومت ترکی کو مخصوص رقم ادا کی جاتی ہے۔

روس کے شہر اناپا سے کئی قوئے  تک پھیلی ہوئی 930 کلومیٹر  طویل سمندری لائنیں اور دو الگ الگ 142 اور 70 کلومیٹر طویل لینڈ پر مشتمل  ترک  اسٹریم  30 دسمبر 2019  سے  گیس کی ترسیل  کو جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں