صدر رجب طیب ایردوان سال 2019 کی معتبر شخصیت قرار
"مسلم امہ اور عالمی سطح پر بلا بحث با اثر اور طاقتور ہونے کے جواز میں امسال بھی صدرِ ترکی اس ایوارڈ کے حقدار ٹہرے ہیں۔ "
صدر رجب طیب ایردوان لو دوسری بار"عالمی مسلم شخصیت ایوارڈ " سے نوازا گیا ہے۔
مغربی افریقی ملک نائجیریا میں شائع ہونے والے مسلم نیوز نائجیریا اخبار کے ایڈیٹر راشد ابو بکر نے سال 2019 کے " عالمی مسلم شخصیت ایوارڈز" کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
ابو بکر نے سال 2018 میں بھی یہ ایوارڈ صدر ایردوان کے حصے میں آنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "مسلم امہ اور عالمی سطح پر بلا بحث با اثر اور طاقتور ہونے کے جواز میں امسال بھی صدرِ ترکی اس ایوارڈ کے حقدار ٹہرے ہیں۔ "
صدر ایردوان کے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دینے پر توجہ مبذول کرانے والے ابو بکر نے بتایا کہ " رجب طیب ایردوا ن نے شام، میانمار، کشمیر اور فلسطین کے معاملات میں ہمیشہ اپنی صدا کھل کر بلند کی ہے۔ " آپ نے حال ہی میں کوالالمپور سربراہی اجلاس میں بھی مسلم امہ میں اتحاد و یکجہتی کی کوششیں صرف کی ہیں ۔
سال 2019 کے مذکورہ ایورڈز میں دوسرے نمبر پر ملیشیائی وزیر اعظم مہاتیر محمد، تیسرے نمبر پر صومالی نژاد امریکی پارلیمانی رکن الہان عمر، چوتھے نمبر پر گامبیا کے صدر اور پانچویں نمبر پر ترک نژاد جرمن فٹ بالر مسعود از ال رہے ہیں۔