مسلمان ممالک کو تجارت اپنی کرنسی میں کرنے کی ضرورت ہے: صدر ایردوان
انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ ہم اسلامو فوبیا،دہشت گردی جیسے معاملات پر کھل کر بات چیت کریں۔ طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسلامی دنیا کو جوڑنے والے پلیٹ فارمز میں عمل کا جذبہ نہیں ہے
1326516
![مسلمان ممالک کو تجارت اپنی کرنسی میں کرنے کی ضرورت ہے: صدر ایردوان](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/3ffe/3b66/5745/5dee961015e9b.jpg?time=1737620140)
ملائیشیا میں مسلم ممالک کے مسائل کے حل کے لیے کوالالمپور سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کو تجارت اپنی کرنسی میں کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ ہم اسلامو فوبیا،دہشت گردی جیسے معاملات پر کھل کر بات چیت کریں۔
طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسلامی دنیا کو جوڑنے والے پلیٹ فارمز میں عمل کا جذبہ نہیں ہے۔
ترک صدر نے مسلمان ممالک کو باہمی تجارت اپنی کرنسی میں کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تنظیم نو کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ان 5 سے کہیں بڑی ہے۔