انطالیہ میں گیارہ ماہ کے دوران 15 ملین سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ
اس شہر جسے 193 ممالک کے سیاح ترجیح دیتے ہیں، غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ پچھلے سال ، 13 ملین 642 ہزار سیاح انطالیہ تشریف لائے ، اکتوبر تک یہ تعداد 14 ملین تک پہنچ گئی

دنیا کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں سے انطالیہ میں اس سال گیارہ ماہ کے دوران 15 ملین غیر ملکی سیاح تشریف لائے ہیں
اس شہر جسے 193 ممالک کے سیاح ترجیح دیتے ہیں، غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ پچھلے سال ، 13 ملین 642 ہزار سیاح انطالیہ تشریف لائے ، اکتوبر تک یہ تعداد 14 ملین تک پہنچ گئی۔
انطالیہ کے محکمہ سیاحت و ثقافت کے مطابق ، 11 مہینوں میں شہر آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 15 ملین 567 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
انطالیہ جسے سیاحتی دارالحکومت کی حیثیت حاصل ہوچکی ہے کے دو ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کرنے والے سیاحوں کی کل تعداد 14 ملین 912 ہزار 925 تھی۔
اندرونِ ملک سے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 600 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
قونیا آلتی ، الانیا ، کیمر ، کاس ، فنکی اضلاع جیسے علاقوں میں کروز بندرگاہوں سے 55 ہزار سیاح شہر میں داخل ہوئے۔ اس طرح فضائی اور بحری راستوں سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی کل تعداد 15 ملین 567 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو انطالیہ کے لیے نیا ریکارڈ ہے ۔