آپ کی میزبانی کرنا بہت خوش کن تھا: صدر ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کی شئیر کی گئی فیملی فوٹو کو اپنے سرکاری انسٹا گرام پیج سے دوبارہ شئیر کیا
1306238
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ وائٹ ہاوس کے دوران اتاری جانے والی فیملی فوٹو شئیر کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کی شئیر کی گئی فیملی فوٹو کو اپنے سرکاری انسٹا گرام پیج سے دوبارہ شئیر کیا ہے۔
مذکورہ تصویر کے ساتھ رقم کردہ عبارت میں کہا گیا ہے کہ" وائٹ ہاوس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان کی میزبانی کرنا بہت خوش کن تھا۔ محترمہ امینہ ایردوان کی مہمان نوازی کر کے اور انہیں اپنے تاریخی ہال کمروں کی سیر کروا کے مجھے بہت مسرت ہوئی ہے"۔