یورپ میں شمولیت کی حمایت کرنےپر ہنگری کے مشکور ہیں:ایرودان

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ایک  اخباری  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ اُن کا ملک ہنگری کی طرف سے یورپی یونین میں ہمارے رکنی مذاکرات کی حمایت کرنے پر مشکور ہے

1302423
یورپ میں شمولیت کی حمایت  کرنےپر ہنگری کے مشکور ہیں:ایرودان

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ  کہا ہے کہ   یورپی یونین  کے چند رکن ممالک کو ترکی-یورپی یونین  تعلقات  پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیئے ۔

بداپسٹ میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ایک  اخباری  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ اُن کا ملک ہنگری کی طرف سے یورپی یونین میں ہمارے رکنی مذاکرات کی حمایت کرنے پر مشکور ہے ۔

انہوں نے  کہا کہ  ترکی کی یونین میں شمولیت اس کے وقار اور اس کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی  مگر افسوس اس وقت اُس  کا رویہ ہمارے ساتھ بہتر نہیں ہے۔

صدر ایردوان نے  شامی پناہ گزینوں کے حوالے سے  کہا کہ   مہاجرین کے لیے یورپ جانے والے تمام  راستے کھول دیں گے   اگر  ہمیں یورپی یونین کی طرف سے بھرپور تعاون حاصل نہیں ہوجاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اس بوجھ کو  کافی عرصے تک برداشت نہیں کرسکتا۔

صدر نے  کہا کہ چاہے ہمیں تعاون ملے یا نہ ملے ہم مہمانوں کی مدد کرتے رہیں گے لیکن اگریورپ ہماری مدد نہیں کرتا تو ہمیں دروازے کھولنا پڑیں گے،ہم شمالی شام میں جو محفوظ علاقہ  قائم کرنا چاہتے ہیں اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارے علاقے میں موجود مہاجرین وطن واپس جائیں۔

 

 



متعللقہ خبریں