ترک اسٹریم ہی روسی قدرتی گیس کو یورپ تک پہنچانے کی واحد محفوظ پائپ لائن ہے: صدر پوتین

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوتین نے کہا کہ ان کا ملک ہنگری کو قدرتی گیس کو یورپ منتقل کرنے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے

1297627
ترک اسٹریم ہی  روسی  قدرتی گیس  کو  یورپ تک پہنچانے کی واحد محفوظ  پائپ لائن ہے:  صدر پوتین

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ ہنگری ترک اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن میں شامل ہوکر اپنی توانائی کی سلامتی  کو یقینی بناسکتا ہے۔

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوتین نے کہا کہ ان کا ملک ہنگری کو قدرتی گیس کو یورپ منتقل کرنے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا ، ترک اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کی تعمیر اس سال کے آخر تکمیل تک پہنچ جائے گی ، اور اگلے سال بلغاریہ اور سربیا میں کام  شروع  کردیا  جائے گا ، پوتن نے کہا ، ہنگری کے حصے میں صرف 15 کلومیٹر کام ہی کیا   جانا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہنگری کے ترک اسٹریم  میں شرکت   ہنگری  کے مفاد میں ہےاور اس طرح  ہنگری اپنی توانائی  کا تحفظ   خود   کر سکے گا۔

صدر پوتین نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کے میدان میں دونوں ممالک کا تعاون جاری ہے ، ہنگری روس کی تیل کی ضرورت کا 60 فیصد پورا کرتا ہے اور ہنگری میں واحد جوہری  تنصیب پاکس   کے دو اضافی بلاکس  روس تعمیر کرتے ہوئے اس تسلسل کو جاری رکھے گا۔

اس موقع پر ہنگری کے  وزیراعظم  اوربان  نے کہا کہ  ہنگری  جغرافیائی  طور پر  جرمنی اور ترکی کے وسط میں واقع ہے اور ان ممالک کے ساتھ ہنگری  اچھے تعلقات  کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک توانائی کی سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے  اور  وہ ہنگری  کے نہ صرف یوکرین بلکہ مختلف ممالک کے ذریعہ بھی روسی گیس دوسرے ممالک تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ترک اسٹریم ایک متبادل ہے اور اس کے ساتھ  جتنی جلدی منسلک کرلیا جائے اتنا  ہی بہتر ہے۔



متعللقہ خبریں