ترکی علاقے میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے: ایردوان

ترکی، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں علاقے میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1275222
ترکی علاقے میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی قابل تجدید توانائی کے شعبے میں علاقے میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔

صدر ایردوان نے امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ  کے 74 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے دائرہ کار میں منعقدہ ماحولیاتی سربراہی اجلاس  سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان نادر ممالک میں سے ہیں کہ جو اپنے جنگلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ حالیہ 17 سالوں میں ہم نے 4 بلین سے زائد  شجرکاری کی ہے اور 11 نومبر کو ہم مزید 11 ملین  پودے لگا رہے ہیں۔

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں علاقے میں ترکی کی قائدانہ حیثیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی ضرورت کا 30 فیصد سے زائد حصہ قابل تجدید توانائی سے پورا کیا جا  رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال  کی شرح میں بھی 3 سے 4فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ ہم نے ملک بھر میں صفائی کے نظام ، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور توانائی  کے وسائل کے استعمال کے معاملے میں اہم پیش رفت  کی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ترقیاتی اہداف سے صرفِ نظر کئے بغیر ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ اور  آفات کے خلاف پائیدار پالیسیوں کو عملی شکل دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں